ایس بی سی اے میں ٹاؤن وار نظام نافذ، بڑے پیمانے پر افسران کے تقرر و تبادلے
کراچی (این این آئی)سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (ایس بی سی اے ) میں حکومت سندھ کے محکمہ بلدیات و ایچ ٹی پی کے احکامات کی روشنی میں ٹاؤن وار نظام نافذ کردیا گیا ہے۔
اس سلسلے میں جاری باضابطہ نوٹیفکیشنز کے تحت افسران اور عملے کے بڑے پیمانے پر تقرر و تبادلے کیے گئے ہیں۔نوٹیفکیشنز کے مطابق نیا انتظامی نظام فوری طور پر اور آئندہ احکامات تک نافذ رہے گا۔ اس اقدام کا مقصد بلڈنگ کنٹرول کے نظام کو بہتر بنانا، غیر قانونی تعمیرات کی روک تھام، دفتری امور میں تیزی لانا اور ٹاؤن کی سطح پر معاملات کو شفاف انداز میں چلانا ہے ۔نئے نظام کے تحت بلدیہ، چنیسر، گڈاپ، مومن آباد، موریو میر بحر، ناظم آباد، نارتھ کراچی، نارتھ ناظم آباد، اورنگی، صدر، صفورا، شاہ فیصل، سہراب گوٹھ، گلبرگ، گلشن اقبال، ابراہیم حیدری، جناح، کورنگی، لانڈھی، لیاقت آباد، لیاری، ملیر سمیت مختلف ٹاؤنز میں افسران تعینات کیے گئے ہیں۔ان تعیناتیوں میں ڈائریکٹرز، ڈپٹی ڈائریکٹرز، اسسٹنٹ ڈائریکٹرز، سینئر بلڈنگ انسپکٹرز اور بلڈنگ انسپکٹرز شامل ہیں۔ متعلقہ افسران کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ فوری طور پر اپنی نئی ذمہ داریاں سنبھالیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments