وہاڑی سکول کے قریب فائرنگ،کمسن طالب علم جاں بحق

وہاڑی سکول کے قریب فائرنگ،کمسن طالب علم جاں بحق

وہاڑی سکول کے قریب فائرنگ،کمسن طالب علم جاں بحقمسلح افراد واردات کے بعد فرار، پولیس نے ملزمان کی تلاش شروع کردی

وہاڑی (خبر نگار،نمائندہ خصوصی)موضع رکن پور میں پرائمری اسکول کے قریب نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے آٹھ سالہ طالب علم محمد علی جاں بحق ہوگیا۔ واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا، جبکہ اہل علاقہ نے سکولوں کے اطراف سکیورٹی مزید مؤثر بنانے کا مطالبہ کیا ہے ۔پولیس کے مطابق فائرنگ کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہوگئے ۔ اطلاع ملنے پر پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی، علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کیے اور واقعے کی تحقیقات شروع کر دیں۔پولیس نے بچے کی لاش تحویل میں لے کر ٹبہ سلطان پور کے ہسپتال منتقل کر دی۔ حکام کے مطابق ضروری قانونی کارروائی مکمل ہونے کے بعد لاش ورثا کے حوالے کی جائے گی۔ واقعے کے محرکات جاننے اور ملزمان کی شناخت کے لیے مختلف پہلوؤں سے تفتیش جاری ہے ، جبکہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے بھی مارے جا رہے ہیں۔واقعے پر اہل علاقہ نے گہرے دکھ اور تشویش کا اظہار کیا ہے ۔ شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ واقعے میں ملوث افراد کو جلد گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے اور تعلیمی اداروں کے اطراف سکیورٹی کے مناسب انتظامات کیے جائیں تاکہ بچوں کی حفاظت یقینی بنائی جا سکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...