حیدر آباد:آٹے کی بے لگام قیمتوں پرایم کیو ایم اراکین اسمبلی کی تنقید
حیدر آباد(بیورو رپورٹ)متحدہ قومی موومنٹ پاکستان حیدرآباد ڈسٹرکٹ کے حق پرست اراکینِ صوبائی اسمبلی راشد خان ایڈووکیٹ، انجینئر صابر حسین قائم خانی اور ناصر حسین قریشی نے۔۔۔
شہر میں گندم اور آٹے کی قیمتوں میں مسلسل اور من مانے اضافے پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سندھ، محکمہ خوراک، ڈپٹی کمشنر حیدرآباد اور پرائس کنٹرول کمیٹیوں کی کارکردگی پر سخت تنقید کی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ آٹا ہر گھر کی بنیادی ضرورت ہے ، لیکن اس کی قیمتوں میں بے قابو اضافہ غریب اور متوسط طبقے کے لیے شدید مشکلات پیدا کر رہا ہے ۔ مہنگائی کے ہاتھوں پہلے ہی پریشان عوام کے لیے دو وقت کی روٹی ایک بڑا مسئلہ بنتا جا رہا ہے، مگر عوام کو ریلیف دینے کے بجائے متعلقہ ادارے خاموش تماشائی بنے ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments