میرپور خاص:آبپاشی مائنر میں سیوریج پانی چھوڑنے پرمقدمہ درج ہوگا، کمشنر

میرپور خاص:آبپاشی مائنر میں سیوریج پانی چھوڑنے پرمقدمہ درج ہوگا، کمشنر

میرپور خاص(بیورو رپورٹ)کمشنر شہمیر خان بھٹو نے جرواری مائنر کے اطراف تجاوزات کی روک تھام، صفائی اور لائننگ کا کام فوری شروع کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ۔۔۔

 آبپاشی کے مائنر میں سیوریج کا پانی چھوڑنے والوں کیخلاف ایف آئی آر درج کرانے سمیت قانونی کارروائی کی جائے گی، کمشنر کو ڈپٹی کمشنر نواب سمیر لغاری نے جرواری مائنر کی صورتحال، تجاوزات اور متعلقہ مسائل پر بریفنگ دی۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ تقریباً 10 آر ڈی تک، لگ بھگ 30 کلومیٹر کے علاقے میں مائنر کے دونوں اطراف تجاوزات قائم تھیں۔ کمشنر نے ہدایت کی کہ غیر قانونی قبضوں اور تعمیرات کی روک تھام کیلئے مؤثر اقدامات کیے جائیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...