عوام بنیادی سہولیات سے محروم ، حنیف طیب
کراچی(این این آئی)چیئرمین نظامِ مصطفی پارٹی حنیف طیب نے بیان میں کراچی کی موجودہ سنگین صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی ملکی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے مگر عوام کو بنیادی انسانی سہولیات سے بھی محروم کر دیا گیا ہے۔
انہوں نے بجلی کے نرخوں میں مسلسل اضافے اور شہر بھر میں حالیہ دنوں میں بڑھنے والی 10 سے 18 گھنٹے کی بدترین لوڈشیڈنگ پر شدید تشویش کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ کے الیکٹرک کی ناقص انتظامیہ کی وجہ سے مضافات تو درکنار، اب کلفٹن، ڈی ایچ اے ، صدر ،گلشن اقبال اور کورنگی جیسے پوش اور تجارتی علاقے بھی اندھیروں میں ڈوبے ہوئے ہیں جنہیں ماضی میں لوڈشیڈنگ سے مستثنیٰ قرار دیا گیا تھا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments