مٹیاری:آٹے سمیت دیگر اشیا مہنگی ہونے کیخلاف جے یو آئی کی ریلی
مٹیاری (نامہ نگار)بڑھتی مہنگائی اور آٹے سمیت دیگر اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف جمعیت علمائے اسلام تعلقہ ہالا کی جانب سے احتجاجی ریلی نکالی گئی۔
جس کی قیادت جمعیت علمائے اسلام تعلقہ ہالا کے امیر اور جے یو آئی بزنس فورم ضلع مٹیاری کے صدر حاجی صاحب ڈنو وریاہ نے کی۔اس موقع پر رہنماؤں نے خطاب میں کہا اشیا کی قیمتوں میں مصنوعی اضافہ کرکے ناجائز منافع خوروں کو فائدہ پہنچایا جا رہا ہے، غریب اور متوسط طبقہ پریشان ہے۔ مہنگائی نے عوام کی زندگی اجیرن بنا دی۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر مہنگائی پر قابو نہ پایا گیا تو احتجاجی تحریک کا دائرہ وسیع کیا جائے گا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments