سجاول:دڑو رورل ہیلتھ سینٹر میں ناکافی طبی سہولتوں سے مریض پریشان

سجاول:دڑو رورل ہیلتھ سینٹر میں ناکافی طبی سہولتوں سے مریض پریشان

سجاول (نامہ نگار)ضلع سجاول کے شہر دڑو کے رورل ہیلتھ سینٹر میں بنیادی طبی سہولیات کی عدم دستیابی کے باعث مریضوں کو مشکلات کا سامنا۔

 ایمرجنسی میں آنے والے مریض شدید پریشانی کا شکار ہیں۔ اس سلسلے میں دڑو میں موٹر سائیکل حادثے میں زخمی افراد کو علاج کیلئے دڑو اسپتال لایا گیا، جہاں اسپتال کی عمارت زیر تعمیر ہونے کے باعث زخمیوں کو اسپتال کے اندر علاج کی سہولت نہ مل سکی، جس کے بعد زخمیوں کو پک اپ گاڑی میں ہی طبی امداد دی گئی۔ اس واقعے کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ زخمی نوجوان کو ابتدائی طبی امداد کے بعد مزید علاج کیلئے حیدرآباد ریفر کردیا گیا۔ دڑو رورل ہیلتھ سینٹر میں سہولیات کی عدم دستیابی کے باعث ہسپتال آنے والے مریض شدید پریشانی کا شکار ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...