ڈسٹرکٹ پلاننگ ڈیزائن کے تمام منصوبوں میں مکمل شفافیت کا خاص خیال رکھیں ،ڈپٹی کمشنر خوشاب

ڈسٹرکٹ پلاننگ ڈیزائن کے تمام  منصوبوں میں مکمل شفافیت کا خاص  خیال رکھیں ،ڈپٹی کمشنر خوشاب

خوشاب(نمائندہ دُنیا)ڈپٹی کمشنر خوشاب ڈاکٹرجہانزیب حسین لابر کی زیر صدارت کانفرنس ہال میں ڈسٹرکٹ پلاننگ ڈیزائن کمیٹی کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا ۔

 اجلاس کے دوران سی ای او ضلع کونسل جوہرآباد ڈسٹرکٹ آفیسر پلاننگ اویس اسلم ،ممبر پلاننگ ڈیزائن کمیٹی محمد عمران نے ماسٹر پلان پبلک سائیڈ ایشوسکول مالکان محمد مظہر ،محمد اظہر محلہ انور آباد اور محلہ پوستیانوالہ مسجد اہلحدیث کمرشل پراپرٹی ریٹ کنزرویشن فیس اور دیگر کے حوالے سے آگاہ کیا۔ علاوہ ازیں کمرشل ایریاز اور ریزیڈینشل ایریاز کے ویلیویشن ریٹ اور موجودہ لوکلیٹی ، سیمنٹ فیکٹری کے این او سی اور فاریسٹ ایریاز میں کیمیکل انڈسٹریل زون میں کنسٹرکشن کے حوالے سے امور زیر بحث آئے ڈپٹی کمشنر خوشاب نے کہا کہ نجی سکولوں ،نجی ہسپتالوں ،مارکیٹوں کے کمرشل ایریاز اور ریزیڈینشل ایریاز کے الگ الگ ویلیویش ریٹ کے مطابق کنزرویشن فیس طے جائے اور ڈی پیک میں شامل کیا جائے ۔بعد ازاں ڈپٹی کمشنرنے کہا کہ فاریسٹ اور رہائشی آبادی میں کیمیکل فیکٹری نہ لگائی جائے ڈپٹی کمشنر خوشاب نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ ڈسٹرکٹ کے مین ایریاز کاماسٹر پلان اور منصوبوں پر جلد رپورٹ تیار کی جائے ڈپٹی کمشنر خوشاب نے کہا کہ ڈسٹرکٹ پلاننگ ڈیزائن کے تمام منصوبوں میں مکمل شفافیت کے ساتھ ساتھ کوالٹی معیار اور میٹریل کا خاص خیال رکھیں اور مقررہ وقت پر مکمل کیا جائے 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...