سانحہ پشاور نے پوری پاکستان قوم کو سوگوار بنادیا،سمیرا ملک
سانحہ پشاور نے پوری پاکستان قوم کو سوگوار بنادیا،سمیرا ملک محکمہ تعلیم نے سکول کی عمارت کی خستہ حالی پر توجہ کیوں نہیں دی
خوشاب(نمائندہ دُنیا)سابق وفاقی وزیر محترمہ سمیرا ملک نے خیبر پختونخواکے صوبائی دارالحکومت پشاور میں خاتون ٹیچر سمیت 34کمسن طلبہ کی اموات پر گہرے دکھ اور صدمے کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ اس المناک سانحہ نے پوری پاکستان قوم کو سوگوار بنادیا ، انہوں نے متوفیان کے لواحقین سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہ کمسن بچوں کی اموار کو ایک قومی سانحہ قرار دیا اور اس کی مکمل تحقیقات کرانے کا مطالبہ کیا ہے ، میڈیا نمائندوں سے بات چیت کے دوران محترمہ سمیرا ملک کا کہنا تھا کہ پوری قوم یہ جاننا چاہتے ہے کہ محکمہ تعلیم سمیت دیگر ذمہ دار صوبائی محکموں نے سکول کی عمارت کی خستہ حالی پر توجہ کیوں نہیں دی ، انہوں نے تحقیقاتی رپورٹ میں اس سانحہ کے تمام محرکات کو سامنے لانے اور ذمہ دار عناصر کیخلاف سخت ترین کاروائی کرنے کی ضرورعت پر زور دیا ، انہوں نے کہا سانحہ اے پی ایس کے بعد خیبر پختونخواہ میں ہونیوالا یہ دوسرا بڑا سانحہ ہے اس لئے اس کی فوری تحقیقات کرائی جائیں نیز پورصوبھر کے سرکاری و نجی سکولوں کا سروے کروایا جائے آئندہ ایسا کوئی اور النمناک سانحہ رونما نہ ہو سکے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments