ترقیاتی سکیموں پر کا م کی رفتار کی پیشرفت پر بریفنگ
میانوالی (نامہ نگار)ڈپٹی کمشنر شاہد عبا س کاٹھیا کی زیر صدارت مختلف سالانہ ترقیاتی منصوبوں پر کا م کی رفتار کے سلسلہ میں جائزہ اجلاس ڈی سی آفس کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔
اجلاس میں ڈپٹی کمشنر کو محکمہ بلڈنگز اور ہائی وے کے سالا نہ ترقیاتی منصوبوں اور جاری ترقیاتی سکیموں پر کا م کی رفتار کی پیش رفت پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ڈپٹی کمشنر نے ایکسئن بلڈنگز اور ہائی وے کو ہدایت کی کہ جو ترقیاتی منصوبے فنڈز کی وجہ سے التواء کا شکار ہیں اس سلسلہ میں فنڈز کی فراہمی کیلئے فوری طور پر مراسلہ تیار کر کے متعلقہ حکام کو بھجوایا جائے تا کہ فنڈز کی دستیابی کے بعد ا ن ترقیاتی منصوبوں کو جلد از جلد پائیہ تکمیل تک پہنچایا جا سکے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments