گورنمنٹ بوائز ایلمنٹری سکول بلوخیل میں روڈ سیفٹی سیمینار کا انعقاد

 گورنمنٹ بوائز ایلمنٹری سکول  بلوخیل میں روڈ سیفٹی سیمینار کا انعقاد

میانوالی (نامہ نگار)محفوظ پنجاب راستے آسان پروگرام ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب محمد وقاص نذیر اور ڈی پی او میانوالی وقار عظیم کھرل کی ہدایات پر ٹریفک آگاہی مہم جاری۔

 ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر طیئب علی شاہ کے مطابق ٹریفک ایجوکیشن یونٹ کی جانب سے گورنمنٹ بوائز ایلمنٹری سکول بلوخیل میں روڈ سیفٹی سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔سکول کے طلباء کو پولیس موبائل وین سہولیات آگاہی،روڈ سیفٹی،اور جیوینائیل ڈرائیونگ پرمٹ کے بارے لیکچر دیا۔ڈی ٹی او نے میڈیا سے گفتگو کے دوران بتایا کہ حکومت پنجاب کی طرف سے سولہ سے اٹھارہ سال کے نوجوانوں کے لیے ریلیف کی آگاہی کے لئے مدارس،تعلیمی اداروں اور عوامی مقامات پر روڈ سیفٹی لیکچرز کا سلسلہ جاری ہے۔سٹوڈنٹس کو ہیلمٹ کے استعمال کی تاکید کی گئی،انکو بتایا گیا کہ سفر کے دوران انتہائی بائیں سائیڈ پر رہیں دائیں بائیں مڑتے وقت آگے اور پیچھے دیکھ کر مڑیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...