جم خانہ کلب سرگودھا کی ڈویلپمنٹ کمیٹی کا اجلاس
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) ڈپٹی کمشنر حسین احمد رضا چوہدری کی زیر صدارت جم خانہ کلب سرگودھا کی ڈویلپمنٹ کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔
اجلاس میں کڑانہ بار ریسٹورنٹ کی تعمیر و مرمت کے منصوبے پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں تعمیر و مرمت اور درکار سامان کی خریداری ٹینڈر کے ذریعے کرنے پر اتفاق کیا گیا، جبکہ منصوبے کی تکمیل کے لیے 15 مارچ کی ڈیڈ لائن مقرر کی گئی۔ تعمیراتی کام کے معیار کو یقینی بنانے کے لیے ایس ڈی او ہائی ویز کو ذمہ داری سونپی گئی۔ ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ تعمیر و مرمت کا کام مقررہ معیار کے مطابق مکمل کیا جائے اور منصوبے کی بروقت تکمیل کے لیے پیش رفت کی باقاعدہ نگرانی کی جائے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments