میرپور خاص:تعلیمی بورڈ کے بورڈ آف گورنرز اجلاس میں مالی امور کی منظوری

میرپور خاص:تعلیمی بورڈ کے بورڈ آف گورنرز اجلاس میں مالی امور کی منظوری

میرپورخاص (بیورو رپورٹ)تعلیمی بورڈ میرپورخاص کے 50ویں بورڈ آف گورنرز اجلاس میں مالی سال 26-2025 کے نظرثانی شدہ اور 27-2026 کے مجوزہ بجٹ سمیت اہم مالی امور کی منظوری دی گئی۔۔۔

 ملازمین کے لیے کم از کم اجرت میں اضافہ، 2 فیصد ڈفرنشل الاؤنس، ایڈہاک ریلیف الاؤنس، نظرثانی شدہ پے اسکیل 2026 اور معذور ملازمین کے لیے 10 ہزار روپے ماہانہ خصوصی الاؤنس منظور کیا گیا، اجلاس میں 16 ملازمین کو CPF ایڈوانس اور کینسر کے علاج کے لیے میڈیکل ری ایمبرسمنٹ کی بھی منظوری دی گئی جبکہ امتحانی خدمات کو ڈیجیٹلائز کرنے کے منصوبے کی منظوری اہم فیصلہ قرار دیا گیا چیئرمین کرنل (ر) ڈاکٹر سید محمد علمدار رضا نے شفافیت، ملازمین کی فلاح اور امتحانی نظام کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...