گودام میں آتشزدگی،کپڑا، دھاگا، گتا اور دیگر سامان خاکستر
کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)سائٹ ایریا میں سیمنز چورنگی کے قریب گودام میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا۔کے ایم سی محکمہ فائر بریگیڈ کے حکام نے بتایا کہ سائٹ میں گودام میں لگنے والی آگ پر قابو پاکر کولنگ کا عمل مکمل کرلیا گیا ہے۔۔۔
واقعہ میں نقصان کا اندازہ نہیں ہے اور آگ لگنے کی وجوہات کا بھی فی الحال تعین نہیں ہوسکا۔ آگ بجھانے کے دوران کمپنی کا فائر مین سیڑھی سے گر کر شدید زخمی ہوگیا۔ترجمان فائر بریگیڈ کے مطابق آگ پر قابو پانے کے لیے فائر بریگیڈ کی 7 گاڑیاں، ایک اسنارکل اور 3 واٹر باؤزرز نے حصہ لیا۔ گودام میں آگ لگنے کی اطلاع پر ابتدائی طور پر 2 فائر ٹینڈرز روانہ کیے گئے تھے ، تاہم آگ کی شدت اور پھیلاؤ کو دیکھتے ہوئے مزید گاڑیاں طلب کرلی گئیں۔فائر بریگیڈ حکام کے مطابق آگ لگنے سے کپڑا، دھاگا، گتا اور دیگر سامان خاکستر ہوگیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments