قتل کیس کی تفتیش منتقلی کی درخواست پرحکام کونوٹس
ضلع غربی کی تفتیشی ٹیم اصل ملزمان کو تحفظ دے رہی ہے ،درخواست گزارای چالان کے خلاف مختلف درخواستوں کی سماعت وقت کی کمی کے باعث ملتوی
کراچی (اسٹاف رپورٹر)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت غربی نے منگھوپیر میں فائرنگ سے طالبعلم روشم خان کے قتل کے مقدمے کی تفتیش ضلع غربی سے منتقل کرنے کی درخواست پر ایس ایس پی کمپلینٹ سیل غربی، ایس ایچ او منگھوپیر اور دیگر متعلقہ حکام کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 19 اکتوبر تک تفصیلی رپورٹ طلب کرلی۔ درخواست گزار کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ پولیس وردی میں ملبوس ملزمان نے گھر میں ڈکیتی کے دوران فائرنگ کرکے روشم خان کو قتل کیا، تاہم ابتدائی تفتیشی افسر کی تبدیلی کے باوجود مقدمے میں خاطر خواہ پیش رفت نہیں ہوسکی۔ ضلع غربی کی تفتیشی ٹیم اصل ملزمان کو تحفظ دے رہی ہے اور مقتول کے اہل خانہ کو مقامی پولیس پر اعتماد نہیں ہے۔ وکیل درخواست گزار نے مزید کہا کہ تفتیشی ٹیم کی تبدیلی کے لیے پولیس کے اعلیٰ حکام کو درخواستیں دینے کے باوجود مؤثر کارروائی نہیں کی گئی۔
درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ مقدمے کی تفتیش ضلع غربی سے منتقل کرکے کسی دوسرے ضلع، سی آئی اے یا ایس آئی یو کے حوالے کی جائے ۔ علاوہ ازیں سندھ ہائی کورٹ نے ٹریفک خلاف ورزیوں پر ای چالان کے خلاف مختلف درخواستوں کی سماعت وقت کی کمی کے باعث 12 نومبر تک ملتوی کردی۔ بس اونرز ایسوسی ایشن کے وکیل محمد منصف ایڈووکیٹ نے مؤقف اختیار کیا کہ ایم اے جناح روڈ پر 130 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے گاڑی چلانے کا چالان کیا گیا۔ شہر میں چلنے والی پرانی بسوں کی حالت ایسی نہیں کہ وہ اتنی رفتار سے چل سکیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments