شہری سے موبائل اور موٹرسائیکل چھیننے والے چند گھنٹوں میں گرفتار

شہری سے موبائل اور موٹرسائیکل چھیننے والے چند گھنٹوں میں گرفتار

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ڈسٹرکٹ ایسٹ پولیس نے جمشید کوارٹرز کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے شہری سے موبائل فون اور موٹرسائیکل چھیننے والے ملزمان کو چند گھنٹوں میں گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق جمشید کوارٹرز پولیس کا تین ہٹی کے قریب ملزمان سے فائرنگ کا تبادلہ ہوا، دو طرفہ فائرنگ کے تبادلے کے بعد ایک زخمی سمیت دو ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔گرفتار ملزمان کی شناخت قمر علی عرف کامران (زخمی) اور عبدالرحیم کے نام سے ہوئی، ملزمان سے غیر قانونی اسلحہ، ایمونیشن، چھینی گئی موٹر سائیکل، موبائل فون اور نقدی برآمد ہوئی۔ پولیس کے مطابق برآمدہ موبائل فون اور موٹر سائیکل تھانہ جمشید کوارٹرز کے علاقے سے چھینی گئی تھی، جس کا مقدمہ  تھانہ جمشید کوارٹرز میں درج کیا گیا تھا۔پولیس نے گرفتار ملزم قمر علی عرف کامران کا سابقہ مجرمانہ ریکارڈ بھی حاصل کر لیا ہے ، ملزم ناجائز اسلحہ، گٹکا ماوا اور شراب فروشی کے مقدمات میں قبل ازیں گرفتار ہو چکا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...