سرکاری ملازمین کا ریٹائرمنٹ ریکارڈ ڈیجیٹلائز کرنے کا فیصلہ
کراچی(این این آئی)سندھ حکومت نے سرکاری ملازمین کا ریٹائرمنٹ ریکارڈ ڈیجیٹلائز کرنے کا فیصلہ کیا ہے ، جس کا مقصد ریٹائرمنٹ کے روز ہی ملازمین کو گریجویٹی اور جنرل پراویڈنٹ فنڈ (جی پی فنڈ) کی ادائیگی یقینی بنانا ہے۔
اس سلسلے میں محکمہ کالج تعلیم نے عمل درآمد کے لیے حکم نامہ جاری کردیا ہے ۔ سیکریٹری کالج تعلیم ندیم الرحمان میمن کی منظوری کے بعد جاری مراسلے پر سیکشن افسر جنرل ایڈمنسٹریشن غلام مصطفی کے دستخط ہیں۔مراسلے میں تمام متعلقہ حکام کو ہدایت کی گئی ہے کہ ریٹائر ہونے والے ملازمین کا مکمل ریکارڈ ان کی ریٹائرمنٹ سے چھ ماہ قبل فراہم کیا جائے ، تاکہ ضروری کارروائی بروقت مکمل کرکے واجبات کی ادائیگی میں تاخیر سے بچا جاسکے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments