سوشل میڈیا پر خاتون کی کردار کشی کے الزام میں ایک شہری گرفتار

سوشل میڈیا پر خاتون کی کردار کشی کے الزام میں ایک شہری گرفتار

کراچی (اسٹاف رپورٹر، مانیٹرنگ ڈیسک) نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے )نے گلستان جوہر میں کارروائی کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر خاتون کو مبینہ طور پر ہراساں کرنے ، بدنام کرنے اور ان کی کردار کشی کے الزام میں ایک شہری کو گرفتار کرلیا۔

این سی سی آئی اے حکام کے مطابق ملزم پر فیس بک اور انسٹاگرام پر جعلی اکاؤنٹس بنانے اور ان کے ذریعے خاتون کی تصاویر اپ لوڈ کرکے پھیلانے کا الزام ہے ۔بیان میں کہا گیا کہ ابتدائی تحقیقات میں انکشاف ہوا ہے کہ ملزم نے جعلی اور فرضی شناخت پر مبنی سوشل میڈیا اکاؤنٹس بنائے ، جن کے ذریعے خاتون کی تصاویر شیئر کی گئیں، ملزم پر مصنوعی ذہانت کی مدد سے تیار کردہ اور ڈیجیٹل طور پر تبدیل شدہ تصاویر استعمال کرنے کا بھی الزام ہے ۔این سی سی آئی اے کے مطابق مبینہ طور پر ان تصاویر کے ذریعے خاتون کی ساکھ کو نقصان پہنچانے ، انہیں ہراساں کرنے اور ان کی نجی زندگی میں مداخلت کی کوشش کی گئی۔مزید بتایا گیا کہ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے ، مقدمے کی مزید تحقیقات جاری ہیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...