ہنڈی حوالہ، 51 لاکھ روپے برآمد، 2 ملزمان گرفتار
کراچی(این این آئی)وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے ) کے اسٹیٹ بینک سرکل کراچی نے ایم اے جناح روڈ پر لائٹ ہاؤس مارکیٹ، سٹی کورٹ کے سامنے ہنڈی حوالہ کے مبینہ کاروبار کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 51 لاکھ 74 ہزار روپے نقدی برآمد کرکے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق کارروائی ڈائریکٹر کراچی زون منتظر مہدی کی ہدایات پر ڈپٹی ڈائریکٹر اسٹیٹ بینک سرکل کی سربراہی میں کی گئی۔ گرفتار ملزمان کی شناخت محمد کاشف ولد محمد یوسف اور آفتاب حبیب ولد عبدالحبیب کے نام سے ہوئی ہے ۔ترجمان کے مطابق ملزمان کے قبضے سے نقد رقم کے علاوہ ڈیجیٹل آلات اور دیگر مبینہ طور پر قابل اعتراض اشیا بھی برآمد کی گئیں۔ ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان سے پوچھ گچھ کی گئی، جس میں ان کے ہنڈی حوالہ کے کاروبار میں مبینہ طور پر ملوث ہونے سے متعلق معلومات سامنے آئیں۔ملزمان کو برآمد شدہ رقم اور دیگر اشیا سمیت مزید قانونی کارروائی کے لیے ایف آئی اے اسٹیٹ بینک سرکل تھانے منتقل کردیا گیا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments