ضبط کی گئی اسمگل شدہ ممنوعہ اشیاء تلف

ضبط کی گئی اسمگل شدہ ممنوعہ اشیاء تلف

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان کسٹمز نے مختلف کارروائیوں میں ضبط کی گئی اسمگل شدہ ممنوعہ اشیاء کو تلف کر دیا۔ترجمان پاکستان کسٹمز کے مطابق تلف کی گئی اشیاء کلیکٹریٹ آف کسٹمز ائیرپورٹس اور انفورسمنٹ کی مختلف کارروائیوں کے دوران ضبط کی گئی تھیں، جنہیں گڈاپ ٹاؤن میں تلف کیا گیا۔

ضبط شدہ اشیاء کی مجموعی مالیت 7 ارب 71 کروڑ 10 لاکھ روپے ہے ، تلف کی گئی اشیاء میں 7 ارب 12 کروڑ 44 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی منشیات شامل ہے ، جبکہ 58 کروڑ 65 لاکھ روپے مالیت کی دیگر ممنوعہ اشیاء بھی تلف کی گئیں۔ترجمان کے مطابق تلف شدہ اشیاء میں گٹکا، چھالیہ، نسوار، شراب، تمباکو، شیشہ مصنوعات، زائد المیعاد ادویات، بھارتی ساختہ اشیاء اور غیر معیاری غذائی مصنوعات شامل ہیں، تمام اشیاء کو قانونی تقاضے پورے کرنے کے بعد شفاف انداز میں تلف کیا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...