امتحانات میں تاخیر،ایس ایم لا کالج، جامعہ کراچی اور دیگر فریقین کو نوٹس

 امتحانات میں تاخیر،ایس ایم لا کالج، جامعہ کراچی اور دیگر فریقین کو نوٹس

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائی کورٹ کے آئینی بینچ نے ایس ایم لا کالج کے سیمسٹر امتحانات میں تاخیر کے خلاف درخواست پر ایس ایم لا کالج، جامعہ کراچی اور دیگر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 19 نومبر کو رپورٹ طلب کرلی۔

درخواست گزار کے وکیل عثمان فاروق ایڈووکیٹ نے مؤقف اختیار کیا کہ کالج اور جامعہ کراچی کے درمیان اختلافات کے باعث طلبہ کا تعلیمی سال ضائع ہورہا ہے ۔ تعلیمی سیشن 2025 کے پہلے سیمسٹر کے امتحانات 27 جولائی سے 3 اگست تک منعقد کرنے کا شیڈول جاری کیا گیا تھا، تاہم مقررہ تاریخوں پر امتحانات نہیں ہوئے اور تاحال نئی تاریخوں کا اعلان بھی نہیں کیا گیا۔ امتحانات نہ ہونے کے باعث طلبہ اگلے سیمسٹر میں داخلہ نہیں لے سکے ۔ وکیل درخواست گزار نے کہا کہ امتحانات اور جوابی کاپیوں کی جانچ کے طریقہ کار پر کالج اور جامعہ کے درمیان تنازع میں طلبہ کا کوئی کردار نہیں، اس لیے اداروں کے اختلافات کا بوجھ طلبہ پر نہیں ڈالا جاسکتا۔ درخواست میں محکمہ جامعات و بورڈز، محکمہ کالج ایجوکیشن، پرنسپل ایس ایم لا کالج اور کنٹرولر امتحانات جامعہ کراچی کو فریق بنایا گیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...