میرپور خاص:غیر قانونی پٹرول یونٹس کیخلاف آپریشن، 3سیل

میرپور خاص:غیر قانونی پٹرول یونٹس کیخلاف آپریشن، 3سیل

ٹنڈو آدم ناکے پرآتشزدگی واقعہ کے بعد انتظامیہ متحرک، کارروائی سے قبل کئی مالکان فرارروزانہ کی بنیاد پرغیر قانونی یونٹس کیخلاف کارروائی کا سلسلہ شروع کیا، اسسٹنٹ کمشنر

میرپور خاص (بیورو رپورٹ)غیر قانونی پٹرول پمپ یونٹ میں آتشزدگی کے واقعے کے بعد ضلع انتظامیہ حرکت میں آگئی، ڈپٹی کمشنر کے نوٹس لینے پر اسسٹنٹ کمشنر نے تین پٹرول پمپ یونٹ سیل کردیئے ۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ٹنڈو آدم ناکے پر واقع ایک غیر قانونی پٹرول یونٹ میں آتشزدگی دھماکے میں دس افراد کے زخمی ہونے کے بعد ڈپٹی کمشنر نے واقعہ کا سخت نوٹس لینے کے بعد اسسٹنٹ کمشنر غلام حسین کانیو نے شہر کے مختلف علاقوں میں واقع پٹرول فروخت کرنے کے تین یونٹ سیل کردیے ۔ دوسری جانب ضلع انتظامیہ کی کارروائی کی اطلاع پر مختلف مقامات پر چلنے والے پٹرول یونٹ مالکان یونٹ بند کرکے فرار ہوگئے۔

اس حوالے سے اسسٹنٹ کمشنر غلام حسین کانیو کا کہنا تھا کہ اگست کے مہینے میں سول ڈیفنس ڈپارٹمنٹ کے ہمراہ تمام ایسے یونٹ کو سیل کیا گیا تھا جس کے بعد مختلف جگہوں پر پٹرول یونٹ دوبارہ کھول دیئے گئے ، اور ایک یونٹ میں افسوس ناک واقعہ پیش آیا۔ انھوں نے کہا کہ روزانہ کی بنیاد پر ان یونٹ کے خلاف کارروائی سیل اور قانونی کارروائی کا سلسلہ شروع کیا گیا تاکہ انسانی جانوں کے ساتھ مالی نقصان سے بچا جاسکے اور ایسے کاروبار کرنے والے افراد کو قانونی کٹہرے میں لایا جاسکے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...