محمود آباد میں کے الیکٹرک کے عملے پر فائرنگ، میٹر ریڈر شدید زخمی

 محمود آباد میں کے الیکٹرک کے عملے پر فائرنگ، میٹر ریڈر شدید زخمی

کراچی(آئی این پی)محمود آباد میں نامعلوم افراد کے الیکٹرک کے عملے پر فائرنگ کرکے فرار ہوگئے، واقعے میں میٹر ریڈر زخمی ہوگیا۔

پولیس کے مطابق محمود آباد نمبر ایک کے قریب کے فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا جس کی شناخت 30 سالہ شہباز کے نام سے ہوئی۔ زخمی شخص کے الیکٹرک کا میٹر ریڈر ہے جو اپنے اسسٹنٹ عمیر کے ہمراہ ریڈنگ لے رہا تھا۔پولیس حکام نے بتایا کہ 2 ملزمان کے الیکٹرک عملے کے پاس آئے پوچھا کیا کررہے ہو اور فائرنگ کرکے فرار ہوگئے ، فائرنگ سے شہباز شدید زخمی ہوا جبکہ عمیر محفوظ رہا۔ابتدائی معلومات کے مطابق محمد شہباز کو 2 گولیاں لگی ہیں، پولیس کو جائے وقوعہ سے 30 بور پستول کے 4 سے 5 خول ملے ہیں، ملزمان نے کوئی لوٹ مار نہیں کی۔پولیس حکام نے کہا کہ زخمی میٹر ریڈر اور اس کے اسسٹنٹ کے پاس تمام سامان موجود ہے ، پولیس واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیجز حاصل کرنے کی کوشش کر رہی ہے ، واقعے کی تمام پہلوں سے تفتیش جاری ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...