سانحہ گل پلازہ:گواہوں کے بیان ریکارڈ کی کارروائی 22 اکتوبر تک ملتوی
کراچی(اسٹاف رپورٹر)سانحہ گل پلازہ کیس کی سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں ہوئی، جہاں ملزم تنویر پاستا اور دیگر ملزمان پیش ہوئے، تاہم گواہ الیاس اور شاہد پانی والا عدالت میں پیش نہیں ہوئے۔
ملزمان کے وکیل عبدالقیوم قادری ایڈووکیٹ نے عدالت کو بتایا کہ آئندہ سماعت پر گواہوں کو پیش کردیا جائے گا۔ عدالت نے تین گواہوں کو ضابطہ فوجداری کی دفعہ 164 کے تحت بیانات ریکارڈ کرانے کیلئے طلب کیا تھا، جن میں سے ایک گواہ کا بیان ریکارڈ ہوچکا ہے۔ عدالت نے گواہوں کے بیانات ریکارڈ کرنے کی کارروائی 22 اکتوبر تک ملتوی کردی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments