بچوں میں ایچ آئی وی پھیلنے کے معاملے پر جے آئی ٹی بنانے کا مطالبہ

 بچوں میں ایچ آئی وی پھیلنے کے معاملے پر جے آئی ٹی بنانے کا مطالبہ

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)شہر قائد کے علاقے سائٹ ایریا میں قائم ولیکا اسپتال کے بچوں میں ایچ آئی وی پھیلنے کے معاملے پر وفاقی سطح کی جے آئی ٹی بنانے کا مطالبہ سامنے آیا ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق شعبہ سندھ سوشل سیکیورٹی کے ماتحت ولیکا اسپتال میں مبینہ طبی غفلت کے باعث ایچ آئی وی سے 169 بچے متاثر جبکہ 9 جاں بحق بچوں ہوئے ۔ایچ آئی وی سے متاثر ہونے والے خاندانوں کے وکیل ایڈووکیٹ طارق منصور نے وفاقی حکومت سے معاملے کی جامع، شفاف اور غیر جانب دارانہ تحقیقات کے لیے اعلیٰ سطح کی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) تشکیل دینے کا مطالبہ کیا ہے ۔ انہوں نے تجویز دی ہے کہ جے آئی ٹی میںآئی ایس آئی،ایم آئی، انٹیلی جنس بیورو ، ایف آئی اے ، این آئی ایچ اورڈریپ سمیت دیگر متعلقہ وفاقی اداروں کے نمائندوں کو شامل کیا جائے ۔خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ایڈووکیٹ طارق منصور نے کہا کہ ولیکا اسپتال میں مبینہ طور پر استعمال شدہ سرنجوں اور خون کی منتقلی کے لیے استعمال ہونے والے بلڈ بیگز سمیت مختلف طبی امور میں غفلت کے باعث بچوں میں ایچ آئی وی کے پھیلاؤ کا معاملہ انتہائی سنگین صورت اختیار کرگیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...