اردو کالج کے قریب پانی کی لائن کی مرمت مکمل
کراچی (این این آئی)کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن نے اردو کالج کے قریب متاثرہ 33 انچ قطر کی پانی کی لائن کی مرمت مکمل کرلی،
جس کے بعد گلشنِ اقبال ٹاؤن میں پانی کی فراہمی بحال کردی گئی ہے ۔ترجمان واٹر کارپوریشن کے مطابق چیف ایگزیکٹو آفیسر احمد علی صدیقی کی ہدایت پر متاثرہ لائن کی مرمت کا کام ہنگامی بنیادوں پر شروع کیا گیا، جسے 24 گھنٹوں کے اندر مکمل کرلیا گیا۔ ترجمان نے بتایا کہ اردو کالج کے قریب نکاسی آب کے ترقیاتی کاموں کے دوران گلشنِ اقبال ٹاؤن کو پانی فراہم کرنے والی 33 انچ قطر کی پی آر سی سی ڈسٹری بیوشن لائن کا تقریباً 70 فٹ حصہ متاثر ہوا تھا۔ ترجمان کے مطابق واٹر کارپوریشن شہریوں کو پانی کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنانے اور فراہمی آب سے متعلق مسائل کے فوری حل کے لیے اقدامات کررہا ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments