پاکستان کو زراعت کے شعبے میں بیشتر چیلنجز کا سامنا، پروفیسر اسماعیل

پاکستان کو زراعت کے شعبے میں بیشتر چیلنجز کا سامنا، پروفیسر اسماعیل

پنگریو (نمائندہ دنیا)سندھ زرعی یونیورسٹی ٹنڈوجام کے سینئر پروفیسر اور محقق محمد اسماعیل کنبھر نے کہاہے کہ پاکستان کی زراعت کو موسمیاتی تبدیلی، پانی کی قلت، بڑھتے ہوئے درجۂ حرارت، سیلاب اور غذائی تحفظ کے سنگین چیلنجز کا سامنا ہے ۔

جبکہ جدید زرعی ٹیکنالوجی اور سائنسی تحقیق سے بھرپور استفادہ نہ کرنا زرعی شعبے کی ترقی میں رکاوٹ بن سکتا ہے ، پاکستان کو ان چیلنجز سے نمٹنے کے لیے اپنی زرعی پالیسیوں، تحقیقی ترجیحات اور عملی حکمتِ عملی کو جدید عالمی تقاضوں سے ہم آہنگ کرنا ہوگا۔  انہوں نے کہا کہ دنیا کے متعدد ممالک جدید ٹیکنالوجی، سائنسی تحقیق اور مؤثر منصوبہ بندی کے ذریعے زرعی مسائل کا حل تلاش کر رہے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...