گھوٹکی، محراب پور:حادثات و واقعات میں ایک ہلاک، متعدد زخمی
گھوٹکی، محراب پور (نمائندگان دنیا)گھوٹکی کے علاقے ماتھیلو چوک میں برڑہ اور لغاری برادری کے درمیان جھگڑے کے دوران ڈنڈوں اور سریوں کے وار سے جیل پولیس اہلکار شوکت لغاری اور اس کا بھائی زخمی ہوگئے ،
جنہیں تعلقہ اسپتال داخل کرادیا گیا۔ محراب پور میں کچے کے علاقے منجھٹ میں گڈز رکشے سے گر کر کامران ابڑو جاں بحق ہوگیا، جبکہ اکری اور ہنگورجا میں ٹریفک حادثات میں خاتون سمیت 6 افراد زخمی ہوئے ، جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا، ادھر منجھٹ میں زرعی اراضی کی ملکیت کے تکرار پر کھوکھر اور کلو برادری کے درمیان تصادم میں کلہاڑی، ڈنڈے ، اینٹیں لگنے سے رضوان کھوکھر، عبد الرزاق کھوکھر، احسان کلو، حاکم کلو، فہیم کلو اور ثاقب کلو زخمی ہوگئے ۔ پولیس کے مطابق زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments