دولت پور:گاؤں دینو سے 2 خواتین سمیت 5رکنی چور گروہ گرفتار

دولت پور:گاؤں دینو سے 2 خواتین سمیت 5رکنی چور گروہ گرفتار

دولت پور (نامہ نگار)نواحی گاؤں دینومشین میں 2 چور خواتین نے 2 بچوں سمیت خیرات مانگنے کے بہانے نجی بینک (ایچ بی ایل) کے آپریشنل منیجر ناصر علی بھٹی کے گھر داخل ہوکر پانی کی سولر موٹر اور 100 امپیئر کی ڈرائی بیٹری چوری کرلی،

چور خواتین فرار ہونے کی کوشش کر رہی تھیں کہ گلی میں کھیلنے والے بچوں نے شور مچا دیا۔گاؤں والوں نے گھیراؤ کرکے چور خواتین کو رکشہ ڈرائیور سمیت پکڑ کر مسروقہ سامان برآمد کرلیا ۔ گاؤں والوں نے چور خواتین و رکشہ ڈرائیور کو دولت پور پولیس کے حوالے کردیا ہے مزید تحقیقات جارہی ہیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...