زیرتعمیر شاہراہ کا افتتاح سے قبل ہی استعمال شروع

زیرتعمیر شاہراہ کا افتتاح سے قبل ہی استعمال شروع

چکور نالے کے ساتھ 2.4 کلومیٹر طویل سڑک کا 90 فیصد کام مکمل شارع فیصل اور گلستانِ جوہر کے درمیان سفر کا دورانیہ کم ہونے کی توقع

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)چکور نالے کے ساتھ زیرِ تعمیر منی شاہراہ افتتاح سے پہلے ہی شہریوں کے استعمال میں آگئی۔ 80 کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والی دو اعشاریہ چار کلومیٹر طویل سڑک کا 90 فیصد کام مکمل ہوچکا ہے ۔ منصوبے کا باقاعدہ افتتاح جلد متوقع ہے ۔کراچی کی مصروف شاہراہوں پر ٹریفک کا دباؤ کم کرنے کی کوشش کے حوالے سے چکور نالے کے ساتھ بننے والی منی شاہراہ شہریوں کے لیے متبادل راستہ بن گئی۔2 اعشاریہ 4 کلومیٹر طویل اس سڑک سے شارع فیصل اور گلستانِ جوہر کے درمیان سفر کا دورانیہ کم ہونے کی توقع ہے ۔ منصوبے کا 90 فیصد کام مکمل ہوچکا ہے ، تاہم سڑک کی تکمیل اور افتتاح سے پہلے ہی شہریوں نے اسے استعمال کرنا شروع کر دیا ہے۔ منصوبے کے تحت شمسی توانائی سے چلنے والی 80 روشنیاں نصب کی جائیں گی، سڑک پر لین مارکنگ ہوگی اور دونوں اطراف پیور بلاکس لگائے جائیں گے ۔ ان اقدامات سے سڑک کو بہتر اور محفوظ بنانے میں مدد ملنے کی توقع ہے ۔80 کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والے چکور نالہ منی شاہراہ کا باقاعدہ افتتاح جلد متوقع ہے ۔ شہریوں کو امید ہے کہ منصوبے کی تکمیل سے سفر کا وقت بچے گا اور شاہراہ فیصل سے گلستانِ جوہر تک آمدورفت مزید آسان ہوگی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...