بچوں کی غیر اخلاقی ویڈیوز کے ملزمان کا جسمانی ریمانڈ

بچوں کی غیر اخلاقی ویڈیوز کے ملزمان کا جسمانی ریمانڈ

جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی نے سائبر کرائم حکام کے حوالے کردیا سوشل میڈیا کے ذریعے بیرونِ ملک کلائنٹس سے رابطے میں رہتے تھے

کراچی (اسٹاف رپورٹر،این این آئی)جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت نے بچوں کی غیر اخلاقی ویڈیوز تیار کرکے بیرونِ ملک فروخت کرنے کے مقدمے میں گرفتار 10 سے زائد ملزمان کا چار روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔ سائبر کرائم حکام نے اظہر، انفال، انصر سمیت دیگر ملزمان کو عدالت میں پیش کیا۔سماعت کے دوران تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ مقدمے میں مزید مفرور ملزمان کو گرفتار کرنا باقی ہے ، اس لیے تفتیش آگے بڑھانے کے لیے ملزمان کا جسمانی ریمانڈ درکار ہے ۔ عدالت نے استدعا منظور کرتے ہوئے تمام ملزمان کو چار روزہ جسمانی ریمانڈ پر دے دیا۔سائبر کرائم حکام کے مطابق ملزمان کو گلستان جوہر کے علاقے میں واقع رابعہ سٹی فلیٹس سے گرفتار کیا گیا۔ حکام کا الزام ہے کہ ملزمان بچوں کی ویڈیوز کو اینیمیشن میں تبدیل کرکے امریکا اور جرمنی میں موجود کلائنٹس کو فروخت کرتے تھے ۔حکام کے مطابق ملزمان مبینہ طور پر آرٹس ڈیزائن، پکسل کرافٹ اور آرٹ آفس کے نام سے کمپنیاں چلا رہے تھے اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے ذریعے بیرونِ ملک کلائنٹس سے رابطے میں رہتے تھے ۔مزید ملزمان کی گرفتاری کے لیے تحقیقات جاری رکھے ہوئے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...