سڑک کی تعمیر کا تنازع، ایس ایچ او ریلوے کینٹ کی عبوری ضمانت کی توثیق
کراچی (اسٹاف رپورٹر)سیشن عدالت شرقی نے ناتھا خان سے گلستان جوہر تک سڑک کی تعمیر کے معاملے پر کے ایم سی کے ڈائریکٹر سٹی وارڈن کو مبینہ اغواء اور تشدد کا نشانہ بنانے کے مقدمے میں ایس ایچ او ریلوے کینٹ احسن رشید کی عبوری ضمانت کی توثیق کردی۔
عدالت نے ملزم کی 30 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کی تھی۔ عدالت نے ریمارکس دیے کہ ایف آئی آر کے مطابق ریلوے اہلکاروں نے مدعی مقدمہ کو اغواء کیا، تاہم کوئی عینی شاہد پیش نہیں کیا گیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments