مومن آباد میں سرچ آپریشن، مشتبہ افراد کی بائیومیٹرک تصدیق
کراچی(این این آئی)ضلع ویسٹ کے مختلف علاقوں میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف ٹارگٹڈ کومبنگ اور سرچ آپریشنز کا سلسلہ جاری ہے ۔
اسی سلسلے میں تھانہ مومن آباد کی حدود میں رحیم شاہ کالونی اور ملحقہ علاقوں میں پولیس نے سرچ آپریشن کیاگیا۔پولیس حکام کے مطابق آپریشن ایس ایس پی ویسٹ کی ہدایات پر کیا گیا۔آپریشن کے دوران پولیس نے علاقے کے داخلی اور خارجی راستوں کو بند کرکے مخصوص مقامات کی تلاشی لی، جبکہ بائیومیٹرک سرچ ڈیوائس کی مدد سے متعدد مشتبہ افراد کی شناخت اور کوائف کی تصدیق بھی کی گئی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments