ہمدرد نونہال اسمبلی اور ہمدرد شوریٰ کراچی کا مشترکہ اجلاس

ہمدرد نونہال اسمبلی اور ہمدرد شوریٰ کراچی کا مشترکہ اجلاس

کراچی (پ ر)شہید پاکستان حکیم محمد سعید کے 29ویں یومِ شہادت کی مناسبت سے ’’ایک چراغ جو آج بھی روشن ہے ‘‘کے عنوان سے ہمدرد نونہال اسمبلی اور ہمدرد شوریٰ کراچی کا مشترکہ اجلاس منعقد ہوا۔

اجلاس کی میزبانی صدر ہمدرد فاؤنڈیشن پاکستان سعدیہ راشد نے کی۔اجلاس میں مقررین نے شہید حکیم محمد سعید کی علمی، طبی، تعلیمی اور فلاحی خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کا مشن آج بھی زندہ ہے اور نئی نسل کے لیے مشعلِ راہ ہے ۔ سعدیہ راشد نے طلبہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکیم محمد سعید کی زندگی نظم و ضبط، وقت کی پابندی اور علم و عمل کی بہترین مثال تھی۔ انہوں نے بچوں کی تعلیم کے ساتھ تربیت اور کردار سازی کی اہمیت پر بھی زور دیا۔دیگر مقررین، جن میں پروفیسر ڈاکٹر جعفر احمد، سینیٹر عبدالحسیب خان، بریگیڈیئر (ر) طارق خلیل اور کرنل (ر) مختار احمد بٹ شامل تھے ، نے کہا کہ شہید حکیم محمد سعید نے محدود وسائل سے اپنی عملی زندگی کا آغاز کیا اور محنت، دیانت داری اور خدمتِ انسانیت کے جذبے سے ایک عظیم مشن کی بنیاد رکھی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...