حساس ادارے کے افسران بن کر فراڈ کرنے والے 2 ملزمان گرفتار

حساس ادارے کے افسران بن کر فراڈ کرنے والے 2 ملزمان گرفتار

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی(این سی سی آئی اے )نے کارروائی کرتے ہوئے حساس ادارے کے افسران بن کر شہریوں سے مبینہ فراڈ کرنے والے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

این سی سی آئی اے کے مطابق گرفتار ملزمان کی شناخت مزمل اور حمزہ کے نام سے ہوئی، ملزمان خود کو اعلیٰ فوجی اور سرکاری افسران ظاہر کرتے تھے اور شہریوں کو فوج اور سرکاری محکموں میں اپنے اثر و رسوخ اور تعلقات کا جھانسہ دیتے تھے ۔ملزمان مبینہ طور پر شہریوں سے سرکاری محکموں میں تبادلوں، تعیناتیوں اور دیگر سرکاری امور انجام دلوانے کے نام پر رقوم وصول کرتے تھے ، تاہم سرکاری کام کروانے کے جھوٹے وعدوں کے ذریعے شہریوں کو دھوکا دیا جاتا تھا۔این سی سی آئی اے کے مطابق دونوں ملزمان کو کورنگی انڈسٹریل ایریا کراچی سے گرفتار کیا گیا ہے ، جبکہ ان کے خلاف مقدمہ نمبر 114/2026 درج کرلیا گیا ہے ،حکام کا کہنا ہے کہ سائبر کرائم، جعل سازی، سرکاری و فوجی افسران کا روپ دھارنے اور شہریوں کو مالی فراڈ کا نشانہ بنانے والے عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...