حیدر آباد:مرغی، دال، چاول کی قیمتوں میں بھی ہوشربا اضافہ
حیدر آباد (بیورورپورٹ)مہنگائی کا طوفان تھم نہ سکا، مرغی دال چاول کی قیمت کو بھی پر لگ گئے ، قیمتوں میں ہوشرباء اضافہ ہوگیا۔
دو روز قبل تک 680 روپے فی کلو میں فروخت ہونے والا مرغی کا گوشت 750 روپے فی کلو فروخت ہونے لگا، گوشت کے بعد دال اور چاول بھی غریب کی پہنچ سے دور ہونے لگے ، ضلعی پرائس کنٹرول کمیٹی گزشتہ چار ماہ سے اشیائے خورو نوش کا سرکاری نوٹیفکیشن جاری نہ کرسکی ، ذخیرہ اندوزوں اور ناجائز منافع خوروں کو عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے کی کھلی چھوٹ دیدی گئی۔ عوام کی قوت خرید گزرتے دن کے ساتھ جواب دیتی جا رہی ہے ، مہنگائی پر کنٹرول نہ کرنے سے ایک عام آدمی ذہنی اذیت سے دوچار ہے ۔ ذرائع کے مطابق ضلعی پرائس کنٹرول کمیٹی نے ڈپٹی کمشنر افس سے اخری بار 16 جون 2026 کو اشیائے خورو نوش کا سرکاری نوٹیفکیشن جاری کیا تھا جس کے مطابق سپر کرنل باسمتی اسٹیم چاول A کوالٹی کی سرکاری قیمت فی کلو 320 روپے مقرر کی گئی تھی جو مارکیٹ میں 380 روپے سے 400 روپے تک فی کلو فروخت کیا جا رہا ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments