اسکریپ گودام میں ڈکیتی میں ملوث گینگ کے 2کارندے گرفتار
کراچی (این این آئی) سائٹ بی پولیس نے سائٹ ایریا میں اسکریپ کے گودام میں ڈکیتی کی واردات میں ملوث پانچ رکنی گینگ کے دو کارندوں کو گرفتار کرلیا۔ ۔
گرفتار ملزمان کی شناخت سہیل اور عاطف کے نام سے ہوئی ہے ۔پولیس کے مطابق ملزمان کو ٹیکنیکل ذرائع، سی سی ٹی وی فوٹیجز اور واردات میں استعمال ہونے والی موٹر سائیکل کی مدد سے ٹریس کرکے گرفتار کیا گیا۔ ان کے قبضے سے دو پستول، نقدی اور ایک 125 موٹر سائیکل برآمد کی گئی ہے ۔پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تفتیش کے دوران گرفتار ملزمان نے سائٹ اے ، سائٹ بی اور بلدیہ تھانے کی حدود میں لوٹ مار کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہونے کا انکشاف کیا ہے
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments