ویگو ڈالے کی غفلت سے اسکول وین کو حادثہ
کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)شارع فیصل پر ناتھا خان پل کے قریب ویگو ڈالے کی غفلت اور تیز رفتاری کے باعث بچوں کی اسکول وین سمیت کئی گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں۔
مجموعی طور پر چار گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔حادثہ اس وقت پیش آیا جب ایک تیز رفتار ویگو ڈالے کی جانب سے آگے موجود گاڑی کو دبایا گیا، اس دوران ایک کار سوار نے خود کو حادثے سے بچانے کے لیے اچانک بریک لگائی جس کے نتیجے میں پیچھے آنے والی گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments