جعلی بھرتی کیس:محکمہ تعلیم کے سپرنٹنڈنٹ و ایڈمن افسر معطل
میرپورخاص (بیورورپورٹ ) گھریلو ملازمہ شہناز خاصخیلی کی مبینہ جعلی سرکاری بھرتی، تنخواہوں اور بینک لون کے معاملے پر محکمہ تعلیم کے سپرنٹنڈنٹ و ایڈمن افسر مہراب کھوسو کو معطل کرکے ہیڈکوارٹرز رپورٹ کرنے کا حکم دے دیا گیا ہے ۔
ذرائع کے مطابق سیکریٹری تعلیم سندھ نے یہ کارروائی وزیراعلیٰ سندھ کے نوٹس اور چیف منسٹر انسپکشن ٹیم کی تحقیقات کے بعد کی ہے ۔ شہناز خاصخیلی کی بیٹی مہک نے مہراب کھوسو کے خلاف شواہد فراہم کیے تھے جبکہ اینٹی کرپشن میرپورخاص بھی معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے ۔ دوسری جانب مبینہ جعلی بھرتی اور بینک لون کیس میں متاثرہ خاتون شہناز خاصخیلی گزشتہ دو ماہ سے ویمن جیل حیدرآباد میں قید ہیں۔ تحقیقات مکمل ہونے کے بعد معاملے کے مزید حقائق سامنے آنے کی توقع ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments