کندھکوٹ حادثہ، 2جاں بحق، بلڑی کریم سے 2لاشیں ملیں

کندھکوٹ حادثہ، 2جاں بحق، بلڑی کریم سے 2لاشیں ملیں

پنجاری نہر سے ملی لاش کی سعید کے نام سے شناخت، متوفی حیدر آباد کارہائشیکندھکوٹ کی سبزی منڈی کے قریب ٹرک کے موٹر سائیکل کو کچلنے سے اموات

اندرون سندھ (نمائندگان)بلڑی شاہ کریم سے 2لاشیں ملی ہیں، جبکہ کندھکوٹ میں حادثے نے 2 جانیں لے لیں، محراب پور میں نوجوان زخمی ہوگیا۔ بلڑی شاہ کریم میں پنجاری نہر کی فال موری سے ایک شخص کی لاش ملی، جس کی شناخت جیب سے ملنے والے قومی شناختی کارڈ کے ذریعے سعید حسین ولد محمد رمضان کے نام سے ہوئی، متوفی کا تعلق حیدرآباد کے علاقے جوبلی محلہ سلطان ہائٹس، فلیٹ نمبر 6 سے بتایا جاتا ہے ۔ دوسری جانب بارچانی کے قریب میران شاخ سے بھی ایک نامعلوم شخص کی لاش برآمد ہوئی، پولیس کے مطابق لاش تقریباً 35 سالہ شخص کی ہے جو گل سڑ جانے کے باعث ناقابلِ شناخت ہوچکی ہے ۔ دونوں لاشوں کو سول اسپتال ٹنڈو محمد خان منتقل کردیا گیا، پولیس کے مطابق دونوں واقعات کی تحقیقات شروع کردی ہیں جبکہ نامعلوم شخص کی شناخت کی کوششیں جاری ہیں۔

ادھر کندھ کوٹ انڈس ہائی وے سبزی منڈی کے قریب ٹرک کی موٹر سائیکل کو ٹکر سے دو نوجوان جاں بحق اور ایک شدید زخمی ہوگیا، حادثے کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار دو نوجوان محمد عالم چنہ اور غلام حسین چنہ موقع پر ہی دم توڑ گئے ، واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی، لاشوں اور زخمی نوجوان کو اسپتال منتقل کردیا ہے افسوسناک حادثے کے باعث علاقے میں سوگ کی فضا چھا گئی۔ محراب پور میں کوٹری کبیر رابطہ سڑک پر نامعلوم گاڑی کی زد میں آکر موٹر سائیکل سوار نوجوان شمن چنہ زخمی ہو گیا، پولیس کے مطابق نوجوان کا تعلق کچے کے گاؤں لالن چنہ سے ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...