بادامی باغ منڈی میں پیاز، ٹماٹر کی فراہمی زیادہ رہی
سبزیوں کی سپلائی میں اتار چڑھاؤ رہا،شہر کی سب سے بڑی سبز منڈی بادامی باغ میں پیاز ٹماٹر کی سپلائی گزشتہ روز کی نسبت زیادہ رہی۔
لاہور(اکنامک رپورٹرسے) گزشتہ روز سبز منڈی میں پیاز6لاکھ ٹن اورٹماٹر4 لاکھ ٹن فروخت کیلئے لائے گئے۔لہسن 30 ہزار ٹن،ادرک20 ٹن اور سبز مرچ20 ٹن سےزائد سپلائی ہوئی۔صدر بادامی باغ سبزمنڈی محمد اعجاز چودھری نے بتایا موسمی سبزیوں میں آلو3لاکھ 60 ہزار ٹن،بینگن20ٹن اور شلجم30ٹن سپلائی ہوئے، گھیاکدو 30 ٹن،پھول گوبھی 90 ٹن ،ٹینڈے 30ٹن فروخت کیلئے پنجاب کے دیگر اضلاع سے لاہور سپلائی ہوئے۔