علامہ ارشد حسن ثاقب انتقال کر گئے

علامہ ارشد حسن ثاقب انتقال کر گئے

ممتاز عالم دین ،جامعہ اشرفیہ لاہور کے سابق استاذ علامہ ارشد حسن ثاقب حرکت قلب بند ہونے سے 63 سال کی عمر میں لاہور میں انتقال کرگئے ۔

لاہور (سیاسی نمائندہ)مرحوم جامعہ اشرفیہ لاہور کے مہتمم مولانا حافظ فضل الرحیم اشرفی کے بھتیجے اور مفتی شاہد عبید کے ماموں تھے ۔مرحوم نے دو بیٹے ، تین بیٹیاں اور بیوہ سمیت سینکڑوں شاگرد اور ہزاروں عقیدت مند سوگوار چھوڑے ہیں۔ نماز جنازہ مولانا حافظ فضل الرحیم اشرفی نے پڑھائی ۔مرحوم کو شیر شاہ قبرستان اچھرہ میں سپرد خاک کردیا گیا۔علامہ ارشد حسن ثاقب کی وفات پر قاری ارشد عبید، پروفیسر مولانا محمد یوسف خان، قاری احمد عبید، حافظ اسعد عبید، مولانا حافظ زبیر حسن، حافظ خالد حسن، مولانا محمد اکرم کاشمیری، مولانا عبدالرحیم چترالی،ڈاکٹر سعید احمد عنایت اللہ، مولانا مجیب الرحمن انقلابی اور دیگر علما نے اظہار تعزیت کیا۔ انہوں نے مرحوم کیلئے جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام اور لواحقین کیلئے صبرجمیل کی دعا کی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں