شیرانوالہ گیٹ فلائی اوور کی تعمیر ‘سڑک جزوی بند

شیرانوالہ گیٹ فلائی اوور کی تعمیر ‘سڑک جزوی بند

سرکلر روڈ کو مزید آٹھ ماہ کے لیے ٹریفک کے لئے بند رکھا جائے گا

لاہور (شیخ زین العابدین)شیرانوالہ گیٹ کے مقام پر فلائی اوور کی تعمیر کا منصوبہ بنایا گیا ہے ، مرکزی سڑک کو اکھاڑ دیا گیا ،تعمیر کے لیے سرکلر روڈ کو جزوی طور پر بند کر دیا گیا، ٹریفک ڈائیورشن پلان پر عمل درآمد کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق سرکلر روڈ کو مزید آٹھ ماہ کے لیے ٹریفک کے لئے بند رکھا جائے گا، ایل ڈی اے نے سرکلر روڈ پر فلائی اوور کی تعمیر کے لیے گہری کھدائیاں شروع کر دیں۔ ایل ڈی اے اور ٹریفک پولیس نے ٹریفک روانی کے لیے متبادل راستے فراہم کر دیئے ۔ ریلوے سٹیشن سے آزادی چوک جانے والی سرکلر روڈ مکمل طور پر بند کر دی گئی، ریلوے سٹیشن سے آزادی چوک جانے والی ٹریفک کو شاہ عالم کی جانب موڑ دیا گیا، شاہ عالم سے سروس روڈ کے ذریعے ٹریفک آزادی چوک جاسکے گی، آزادی چوک، لاری اڈا سے ریلوے اسٹیشن آنے والی سڑک کی دولینز بند کر دی گئیں، لاری اڈا سے ریلوے سٹیشن آنے والی ٹریفک صرف ایک لین استعمال کرسکے گی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں