افغانستان میں بدامنی خطے کیلئے خطرہ:ڈاکٹر عبدالغفور راشد

افغانستان میں بدامنی خطے کیلئے خطرہ:ڈاکٹر عبدالغفور راشد

عالمی طاقتوں نے اپنے ایجنڈے کی تکمیل کیلئے افغانستان کو میدان جنگ بنا دیا

لاہور (سیاسی نمائندہ)نائب امیر مرکزی جمعیت اہل حدیث ڈاکٹر عبدالغفور راشد نے کہا افغانستان میں جاری بدامنی خطے کے لئے خطرناک ثابت ہوسکتی ہے ،امریکہ افغانستان سے رات کے اندھیرے میں دم دبا کر بھاگ گیا اور ایک بار پھرملک کو خانہ جنگی کی طرف دھکیل گیا ،طالبان اور افغان حکومت کے درمیان کشیدہ حالات خطے کے لیے خطرناک صورتحال اختیار کر چکے ہیں،فریقین کو مذاکرات کے ذریعے معاملات سلجھانے چاہئیں،40 سال سے افغانستان میں امن قائم نہیں ہو سکا، عالمی طاقتوں نے اپنے شیطانی ایجنڈے کی تکمیل کے لیے افغانستان کو میدان جنگ بنا دیا ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں