رائے ونڈروڈ :آٹو پارٹس کی دکان میں اچانک آگ بھڑک اٹھی

رائے ونڈروڈ :آٹو پارٹس کی دکان میں اچانک آگ بھڑک اٹھی

سامان جل کر راکھ، آگ کی شدت زیادہ تھی ، کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا

لاہور (سپیشل کرائم رپورٹر)رائے ونڈ روڈ پر موٹر سائیکل پارٹس کی دکان میں اچانک آگ لگ گئی، آگ سے پوری دکان میں موجود سامان جل کر راکھ بن گیا۔ریسکیو کی امدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر کارروائی کا آغاز کیا۔ ریسکیو کا کہنا ہے کہ آگ کھلے پٹرول کے ڈرم میں سلگتا سگریٹ گرنے سے لگی۔آگ کی شدت بہت زیادہ تھی، کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا لیکن آگ پر قابو پا لیا گیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں