گرانفروشی پر 3 سٹور سیل ،ایس اوپیز پر منیجر گرفتار

 گرانفروشی پر 3 سٹور سیل ،ایس اوپیز پر منیجر گرفتار

کسٹمرز کے کورونا سرٹیفکیٹس کی چیکنگ ، سٹورز منیجرز کو وارننگ جاریاے سیز اور دیگر ضلعی افسروں کے دورے ،چینی، آٹا، پیاز کی قیمتوں کا جائزہ

لاہور (اپنے سٹی رپورٹر سے )ضلعی انتظامیہ لاہور کے افسروں کی چینی، آٹا اور دیگر اشیا ضروریہ کی قیمتوں کی انسپکشن جاری ہے ۔ اسسٹنٹ کمشنر کینٹ ذیشان نصر اللہ رانجھا نے ڈی ایچ اے فیز 5 کا دورہ کیا۔ چینی، آٹا، پیاز، ٹماٹر اور آلو کی قیمتوں کا جائزہ لیا، ایچ کے بی ایکسپریس، جی وی سٹور اور سپر سپاٹ ٹی بلاک ڈی ایچ اے کو سیل کر دیا گیا ۔ اسسٹنٹ کمشنر شالیمار تہنیت بخاری نے نعمت خانہ، یورو سٹور اور نیو رائزن سٹور پر چینی کی قیمتوں کی انسپکشن کی۔ انہوں نے کہا کہ چینی کی فروخت سرکاری نرخوں پر جاری ہے ۔ انہوں نے کسٹمرز کے کورونا سرٹیفکیٹس کی چیکنگ کی اور سٹورز منیجرز کو وارننگ دی اور یورو سپر سٹور کو سیل کر دیا۔ اسسٹنٹ کمشنر سٹی فیضان احمد نے اکبری سٹور پر چینی کی قیمتوں کی انسپکشن کی۔ کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کرنے کے باعث منیجر کو گرفتار کر لیا گیا۔ ڈی سی لاہور عمر شیر چٹھہ کی ہدایت پر کارروائیاں جاری ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں