سموگ دماغی صلاحیتوں کے لئے بھی تباہ کن قرار

سموگ دماغی صلاحیتوں کے لئے بھی تباہ کن قرار

شہری ٹینشن کا شکار:ڈاکٹر عمران، سموگ کنٹرول اقدامات مکمل:عنبرین ساجد

لاہور(سہیل احمد قیصر)سموگ ، دل اور پھیپھڑوں کے ساتھ ساتھ دماغی صلاحیت کے لیے بھی تباہ کن قرار دی گئی ۔فضا ئی آلودگی میں معمولی اضافہ بھی ڈیمینشیا کا خطرہ بہت زیادہ بڑھا دیتا ہے ۔ ماہرین کے مطابق فضا میں موجود آلودہ ذرات میں ایک مائیکرو گرام فی کیوبک میٹر اضافہ ڈیمینشیا کا خطرہ16 فیصد تک بڑھا دیتا ہے ۔اِس حوالے سے فاؤنٹین ہاؤس کے ایم ایس اور دماغی امراض کے ماہر ڈاکٹر عمران مرتضیٰ نے بتایا کہ کورونا کی وجہ سے بے روزگاری میں ہونے والے اضافے کی وجہ سے بے شمار شہریوں کو شدید نفسیاتی مسائل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔سموگ کا سیزن شروع ہونے کے بعد دماغی امراض کے مریضوں میں مزید اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے ۔اِس حوالے سے محکمہ تحفظ ماحولیات پنجاب کی ڈی جی عنبرین ساجد نے روزنامہ دنیا کو بتایا کہ محکمانہ طور پر سموگ کی روک تھام کیلئے تمام ممکنہ اقدامات مکمل کرلیے گئے ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں