موٹرسائیکل سپیئر پارٹس بھی 250روپے تک مہنگے

موٹرسائیکل سپیئر پارٹس بھی 250روپے تک مہنگے

لاہور( کامرس رپورٹر)موٹر سائیکل کے سپیئر پارٹس بھی مہنگے ہوگئے ۔سلنسر ، سیفٹی راڈ ،فٹ ریسٹ ،سائیڈ مرر کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوگیا ۔

ہیڈ لائٹ رنگ کی قیمت150روپے بڑھا کر950روپے کردی گئی۔ سائیڈ مرر250روپے مہنگا ہوکر1000روپے کا ہوگیا۔فرنٹ مڈ گارڈ 150روپے اضافے سے 1430 روپے کا ہوگیا۔الائے رم 200روپے اضافے سے1350روپے کاملے گا۔سوئچ کٹ100روپے بڑھ کر1000روپے کی ہوگی ، ڈیجیٹل میٹرز اور لائٹس بھی 100 سے 250 تک مہنگی کردی گئی ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں