تحریک تحفظ ختم نبوت کا ذکر عطااللہ بخاری ؒکے بغیر نامکمل: علما
لاہور (سیاسی نمائندہ) امیر شریعت سید عطا ء اللہ شاہ بخاری ؒنے برطانوی سامراج کیخلاف منکرین ختم نبوت اور انکے حواریوں کو ناکوں چنے چبوائے ،تمام تر مظالم کے باوجود انگریز اور قادیانیت سے کمپرومائز نہیں کیا۔آپ ؒعالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے بانی اور امیر اول تھے ،انکی دینی اور ملی خدمات ناقابل فراموش ہیں۔تحریک تحفظ ختم نبوت کا تذکرہ انکے ذکر کے بغیرنامکمل ہے ۔
ان خیالات کا اظہار عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی رہنما مولانا عزیز الرحمن ثانی، پیرمیاں محمدرضوان نفیس، مولانا علیم الدین شاکر، قاری جمیل الرحمن اختر مولانا عبدالنعیم،مولانا خالد محمود، قاری ظہورالحق، مولانا حافظ محمداشرف گجر اوردیگرعلما نے مختلف مساجد میں عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے بانی اور امیر اول مولانا سید عطاء اللہ شاہ جی ؒ کے یوم وفات کے حوالے سے انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کیا۔تحریک تحفظ ختم نبوت کے رہنما ؤں نے کہا کہ انشا ء اللہ انکے مشن کو پایہ تکمیل تک پہچانے تک آرام اور چین سے نہیں بیٹھیں گے ۔