آٹا ٹرک پوائنٹس کی تعداد 101سے 165کردی گئی

آٹا ٹرک پوائنٹس کی تعداد 101سے 165کردی گئی

لاہور (اپنے سٹی رپورٹر سے )نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب نے گندم اور آٹے کی رپورٹ طلب کی تو انتظامیہ کی دوڑیں لگ گئیں۔

آٹا ٹرک پوائنٹس کی تعداد 101سے بڑھا کر 165کر دی گئی ،شہر میں آٹے کی کوئی قلت نہیں ،محکمہ خوراک نے چیف سیکرٹری پنجاب جنوری کے 20دنوں کی سب اچھے کی رپورٹ بھجوا دی ۔ رپورٹ کے مطابق سرکاری گندم میں خورد برد کرنے والی 127فلورملز کا کوٹہ معطل کیا گیا ۔5سو56فلور ملز کو 8کروڑ32لاکھ 71ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔کریک ڈاؤن کے دوران 977فلور ملز کے لائسنس معطل کئے گئے ۔236فلورملز کے لائسنس کینسل کئے گئے ۔167فلورملز مالکان کے خلاف ایف آئی آر کا اندراج ہوا۔ سہولت بازاروں میں26لاکھ 20کلواور دس کلو کے تھیلے سپلائی کئے گئے ۔ آن لائن مانیٹرنگ پر اندراج نہ کرانے والی 258فلور ملز کو 46لاکھ 12ہزار روپے جرمانہ۔ 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں